اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آیت اللہ العظمیٰ سیستانی نے اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کی اعلی کونسل کے رکن آیت اللہ محمد مہدی آصفی کی رحلت پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
عالم تشیع کے مرجع تقلید نے اپنے پیغام میں آیت اللہ آصفی کو ’’عالم باعمل‘‘ کا نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مہدی آصفی دنیا سے روگرداں اور آخرت سے وابستہ تھے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں تاکید کی کہ مرحوم، پیغمبر اکرم(ص) اور اہل بیت (ع) کی سیرت سے متمسک تھے۔
آیت اللہ سیستانی نے اس عظیم شخصیت کے فقدان پر حوزہ ہائے علمیہ، علماء اور ان کے پسماندگان کو تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا: امید ہے کہ خداوند عالم اپنی رحمت واسعہ کو ان کے شامل حال کرے اور اپنے اولیاء کے ساتھ انہیں محشور کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲